30 جون 2020 - 17:07
علاقے میں بدامنی امریکہ کی مداخلت کا نتیجہ: عباس موسوی

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے مغربی ایشیا کے بعض ملکوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے میں امریکہ کی فرمانبرداری سے سلامتی کا قیام عمل میں نہیں آ سکتا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے منگل کے روز ایران کے خلاف علاقے کے بعض ملکوں منجملہ سعودی عرب اور بحرین کے حکام کی جانب سے عائد کئے جانے والے بے بنیاد اور مداخلت پسندانہ الزامات کے جواب میں کہا ہے کہ سعودی عرب جیسے ممالک، جو برسوں سے القاعدہ اور داعش جیسے دہشت گرد گروہوں کی حمایت کرتے آئے ہیں، علاقے میں عدم استحکام پیدا کررہے ہیں اور ساتھ ہی ایران جیسے ملک پر بے بنیاد الزام لگا رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایران وہ ملک ہے  جس نے اپنی ذمہ داریوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے علاقے کے ملکوں سے دہشت گرد گروہوں کا خاتمہ کیا ہے۔ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ان ملکوں کی جانب سے ایران کے خلاف ہتھیاروں کی پابندی جاری رکھے جانے کے بارے میں امریکی خواہش کی حمایت کہ جو گذشتہ پانچ برسوں سے زائد عرصے سے امریکی ہتھیاروں کا استعمال کر کے ہزاروں لوگوں بالخصوص یمن کے بے گناہ عام شہریوں خاص طور سے عورتوں اور بچوں کا بہیمانہ قتل عام کرتے آرہے ہیں، ایک ایسا کڑوا سچ اور طنز ہے کہ جس ان دنوں پوری دنیا جس کا مشاہدہ کر رہی ہے۔

ترجمان وزارت خارجہ نے علاقے میں امن و استحکام کے قیام کی واحد راہ کی حیثیت سے علاقائی تعاون جاری رکھے جانے پر زور دیتے ہوئے کہا  کہ اب وقت آگیا ہے کہ یہ ممالک اپنے بے تکے اور غیر منطقی بیانات اور امریکہ کی اندھی تقلید کرنے سے جو خود پوری دنیا میں ظلم و بے انصافی کا مظہر ہے، باز آجائیں اور اس بات کو بخوبی سمجھ لیں کہ امریکہ کی خوشامد اور اس کی اطاعت و فرمانبرداری سے علاقے میں ہرگز امن و استحکام قائم نہیں ہو سکتا۔ واضح رہے کہ بحرین کے وزیر خارجہ عبداللطیف بن راشد الزیانی اور ایران کے امور میں امریکہ کے خصوصی نمائندے برائن ہک نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں ایران کے خلاف بے بنیاد دعؤوں کا اعادہ کرتے ہوئے ایران کے خلاف اسلحے کی پابندی جاری رکھے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲